اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بری فوج کے ہیڈکوارٹر حمزہ سید الشہداء (ع) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاند اور علیحدگی پسند گروہوں کا ایک مسلح دستہ شمال مغربی سرحد سے تخریب کارانہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے مقصد سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم ہیڈکوارٹر حمزہ کے جوانوں نے گھات لگا کر انہیں نشانہ بنایا اور پورے گروہ کو ناکام بنا دیا۔
بیان کے مطابق یہ جھڑپ مہاباد اور پیرانشہر کے درمیان پہاڑی علاقے میں ہوئی، جہاں فوجی سازوسامان کی فائرنگ سے بھی کارروائی کی حمایت کی گئی۔
ہیڈکوارٹر کے مطابق اس کارروائی میں 6 رکنی گروہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ چار افراد کی لاشیں، مختلف ہتھیار اور دیگر عسکری سامان سکیورٹی فورسز کے قبضے میں آ گیا۔
بیان میں علیحدگی پسند اور دہشت گرد عناصر کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمال مغربی سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور سخت جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ